ترجمان وزارت خارجہ نے دمشق میں ایران کے مقامی سفارتی کارکن کی شہادت کی تعزیت پیش کی

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے دمشق میں ایران کے سفارتخانے کے مقامی کارکن "سید داؤد بی طرف" کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

اسماعیل بقائی نے دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں سید داؤد بی طرف کی شہادت کو ایک مجرمانہ اقدام قرار دیا اور ان کی شہادت کو ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بی طرف کا جسد خاکی گزشتہ دنوں ایران منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام ممکنہ طریقوں اور سفارتی اور بین الاقوامی راستوں سے اس موضوع کی سنجیدگی سے پیروی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ شام کی عبوری حکومت کا فرض ہے کہ شہید داؤد بی طرف کے دہشت گرد قاتلوں کی شناخت، ان کے خلاف عدالتی کارروائی کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .